Ghulam Akbar آج کی بات

Tanveer 27 Jan 16 1 0

                                      Ghulam Akbar   آج کی بات

آج کی بات۔۔۔ -01-2016 27
غلام اکبر

اگر جنرل راحیل شریف کو واقعی قومی مفاد عزیز ہے تو۔۔۔۔

جنرل راحیل شریف نے ان افواہوں یا خبروں کو موت کی نیند سلا دیا ہے کہ وہ بھی جنرل کیانی کی طرح اپنی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خواہاں ہیں۔ ان کی طرف سے واضح طور پر یہ بیان سامنے آیا ہے کہ وہ ایکسٹینشن پر یقین نہیں رکھتے اور وقت پر ریٹائر ہوجائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے لئے قومی مفاد سب سے مقدم ہے اور ان کا عزمِ صمیم یہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ جاری رہے گی۔
جنرل صاحب کے اس اعلان نے اُن سیاست دانوں کے گھروں میں جشن کا سماں پیدا کردیا ہے جو رات دن اس خوف کے شکنجے میں جکڑے رہتے تھے کہ کہیں وہ بھی جنرل صاحب کے عزمِ صمیم کی زد میں نہ آجائیں۔ سب سے زیادہ اطمینان کا سانس دونوں بڑی پارٹیوں یعنی پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادتوں نے لیا ہے۔
اگر میں یہ کہوں تو غلط نہیں ہوگا کہ عوام کی بہت بڑی اکثریت کو جنرل صاحب کے اس اعلان سے دکھ پہنچا ہے۔ ان کے دلوں میں جو یہ امید بندھی تھی کہ شاید اب کچھ ایسا ہوجائے کہ اُن کی تقدیر ڈاکوﺅں ` رہزنوں ` لٹیروں اور ہوسِ زر و اقتدار کے پجاریوںکے ہاتھوں میں نہ رہے۔۔۔ اُس امید کو بڑا سخت دھچکا پہنچا ہے۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اب اس ملک و معاشرے میں پائے جانے والے تمام ڈاکٹر عاصم۔۔۔ تمام میاں منشا۔۔۔ تمام طالع آزما اور تمام ابن الوقت ۔۔۔ وہ سب کچھ کرتے رہنے کے لئے آزاد ہوں گے جو وہ کرتے چلے آرہے ہیں۔؟
دوسرے الفاظ میں کیا اِس طاغوتی نظام کے ستون اُسی طرح قائم رہیں گے جس طرح قائم ہیں ` اور یہاں وہ انقلاب کبھی نہیں آسکے گا جس کی امید کراچی آپریشن کے بعد بندھی تھی۔؟
مجھے پتہ نہیں کیوں یہ امید ہے کہ اگر جنر ل راحیل شریف کو واقعی اس ملک کا مفاد عزیز ہے تو اُن کے ذہن میں مستقبل کا کوئی نہ کوئی ایسا نقشہ ضرور موجود ہوگا جو اس ملک کے جغادری سیاست دانوں کے عزائم اور اُن کی امیدوں پر پانی پھیر دے۔۔۔

Comments (0)

Sort By : newest | oldest
googel ads
About EyeNub.com
EyeNub is social plate form where you can watch more than 65 Tv channels live including News Channels, religious channels, sports channels, musical & entertainment channels, unlimited videos watching and uploading,